آئیسکو کا اتوار کے لیے بجلی بندش کا شیڈول جاری

آئیسکو کا اتوار کے لیے بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث کل اتوار کے لیے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اٹک اور چکوال

اٹک سرکل میں راشد منہاس فیڈر پر صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی،چکوال سرکل میں مرید فیڈر پر بھی صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی بندش کا اعلان، کون سے علاقے متاثر ہوں گے ؟

GSO سرکل میں بندش

GSO سرکل میں 132KV C.B تلہ گنگ پر صبح 6:30 بجے سے 10:30 بجے تک بجلی بند رہے گی،66KV نیو واہ تا ہری پور پر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ٹیکسلا اور سنگجانی

132KV AWC HMC ٹیکسلا اور 132KV سنگجانی، برہان پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

کہوٹہ اور دیگر علاقوں میں بھی بندش

132KV کہوٹہ سٹی، پلندری اور 132KV نیو واہ، بہتر موڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی بندش پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مینٹیننس اور دیگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگئے تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

editor

Related Articles