وزیراعظم شہبازشریف نے جدید، محفوظ اور ماحول دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے اسلام آباد پولیس کو 50الیکٹرک گاڑیاں فراہم کر دیں،اسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیراعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کی چابیاں وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی کے حوالے کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید بنانے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں،اسلام آباد پولیس کو ملک کے دیگر شہروں کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے، نئی الیکٹرک گاڑیاں دینے کا مقصد پولیسنگ نظام کو ماحول دوست بنانا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے پولیس کی کارکردگی اور شہریوں کی خدمات میں بہتری آئے گی، آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے نئی کیپٹل پٹرول فورس قائم کی ہے۔
ہر پیٹرول یونٹ میں ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار ہوگی، تمام اہلکار باڈی کیمروں سے لیس ہوں گے، پچاس الیکٹرک گاڑیاں کیپٹل پٹرول فورس کو دی گئی ہیں جس سے ایندھن اخراجات میں ماہانہ تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔
ایندھن کی بچت سے ایک گاڑی کی لاگت ساڑھے دس ماہ میں پوری ہو جائے گی،اسلام آباد پولیس کیلئے 50 الیکٹرک گاڑیاں، وزیراعظم شہباز شریف نے چابیاں حوالے کر دیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو ملک کے دیگر شہروں کی پولیس کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے، جبکہ نئی الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کا مقصد پولیسنگ کے نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات مزید مؤثر بنائی جا سکیں گی،تقریب کے دوران آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے نئی کیپٹل پٹرول فورس قائم کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ہر پٹرول یونٹ میں ایک مرد اور ایک خاتون پولیس اہلکار شامل ہوگا، جبکہ فورس کے تمام اہلکار باڈی کیمروں سے لیس ہوں گے۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق 50 الیکٹرک گاڑیاں کیپٹل پیٹرول فورس کے حوالے کی گئی ہیں، جن کے استعمال سے ایندھن کے اخراجات میں ماہانہ تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت متوقع ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ ایندھن کی بچت کے باعث ایک الیکٹرک گاڑی کی قیمت تقریباً ساڑھے 10 ماہ میں پوری ہو جائے گی۔