واٹس ایپ میں ایک اہم اور طویل عرصے سے زیرِ انتظار فیچر متعارف

واٹس ایپ میں ایک اہم اور طویل عرصے سے زیرِ انتظار فیچر متعارف

میٹا کی ملکیت پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ میں ایک اہم اور طویل عرصے سے زیرِ انتظار فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت صارفین بغیر ایپ ڈیلیٹ کیے اپنے اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ کر سکیں گے۔

بین الاقوامی ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کیے گئے تازہ ترین بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے جہاں اسے آزمائشی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک واٹس ایپ میں روایتی سائن آؤٹ یا لاگ آؤٹ کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا، جس کے باعث صارفین کو ایپ سے عارضی طور پر الگ ہونے کے لیے اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا اور دوبارہ انسٹالیشن کے بعد لاگ ان کا پورا عمل دہرانا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین خبردار

نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی چیٹس، اکاؤنٹ اور محفوظ شدہ ڈیٹا کو متاثر کیے بغیر ایپ سے سائن آؤٹ کر سکیں گے، اس عمل کے دوران تمام معلومات محفوظ رہیں گی اور دوبارہ لاگ ان کرنا پہلے کی نسبت زیادہ آسان ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سائن آؤٹ کا آپشن ایپ کی سیٹنگز میں دستیاب ہوگا، جہاں صارف ایک مختصر تصدیقی مرحلے کے بعد اپنا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کر سکے گا۔ اس کے بعد ڈیوائس پر واٹس ایپ سے لاگ آؤٹ ہو جائے گا، تاہم ڈیٹا محفوظ رہے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی ان صارفین کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہوگی جو عارضی طور پر ایپ سے وقفہ لینا چاہتے ہیں مگر اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس فیچر کی حتمی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، کیونکہ یہ اس وقت صرف بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

editor

Related Articles