پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا، بھگوڑے عادل راجہ نے اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا، بھگوڑے عادل راجہ نے اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا ، بھگوڑے عادل راجہ نے اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا۔

بھگوڑے عادل راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ ان کا پہلا انٹرویو اس ہفتے کے اختتام پر اسرائیلی اخبار مشپاخہ(Mishpacha ) میں شائع ہوگا۔

اپنے ٹویٹ میں بھگوڑے عادل راجہ نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار اسرائیلی صحافی یوسف حائم صالح کے ساتھ گفتگو کی۔ ان کے مطابق یہ گفتگو بغیر کسی فلٹر، بغیر سفارتی دکھاوے اور ایک پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال پر مشتمل تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھگوڑے عادل راجہ کی ٹویٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھگوڑے عادل راجہ کا اسرائیلی اخبار کو دیا گیا انٹرویو اس بات کو مزید واضح کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے کس کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور کس کو خوش کرنے کے لیے ملکی اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق بھگوڑا عادل راجہ ماضی میں بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے رہے۔ مختلف مواقع پر وہ بھارت اور اسرائیل کے بیانیے کو پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف استعمال کرتے دکھائی دیے، تاہم ہر بار عوامی سطح پر انہیں شدید ردعمل اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پروپیگنڈابے نقاب، عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر مبینہ حملے میں ملوث تین ملزمان عادی مجرم نکلے

سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کو بھگوڑے عادل راجہ کے ماضی کے بیانات اور سرگرمیوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دینا پاکستان مخالف بیانیے کو بین الاقوامی سطح پر جگہ دلانے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک انٹرویو تک محدود نہیں بلکہ اس سے ان عناصر کے بیانیاتی گٹھ جوڑ پر بھی سوالات اٹھتے ہیں جو پاکستان، ریاستی اداروں اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر مسلسل منفی پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔

بھارت اور اسرائیل نواز  بھگوڑے عادل راجہ کا انٹرویو اسرائیل اور عادل راجہ سمیت ریاستی اداروں اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپگینڈا کرنے والے عناصر کے گٹھ جوڑ کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ انٹرویو اس بات کو عیاں کرتا ہوں کہ بھگوڑا عادل راجہ اور اس کے ساتھ کس کی ایما پر کسے خوش کرنے کے لئے بے بنیاد پروپگینڈا کررہے ہیں

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عادل راجہ ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف بھارت اور اسرائیل کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں، مگر انہیں ہر مرتبہ منہ کی کھانی پڑی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس بار بھی اسرائیلی اخبار کو دیا گیا انٹرویو پاکستان مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی ایک ناکام کوشش ثابت ہوگا۔

Related Articles