حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں دشت گردی کیخلاف اقدامات پر اہم ڈیڈلاک برقرار

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں دشت گردی کیخلاف اقدامات پر اہم ڈیڈلاک برقرار
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مابین جاری مذاکرات میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور خوارج کے خلاف عمل درآمد کے حوالے سے سنگین پیشرفت رک گئی ہے اور شدید ڈیڈلاک پیدا ہو گیا ہے۔
  عملی اقدامات پر تحفظات: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے خوارج اور دہشت گرد عناصر کے خلاف عملی اور قابل عمل اقدامات اپنانے میں پس و پیش اور ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔
  خصوصی انتظامی اختیارات کی مخالفت: دہشت گردی سے شدید متاثرہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے تجویز کردہ خصوصی انتظامی اختیارات اور سیکیورٹی اقدامات کی مخالفت کی جا رہی ہے، جس کے باعث خوارج اور کالعدم تنظیمی عناصر کو جگہ ملنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
  عزم کی کمی بڑا نقطہ نزاع: ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ٹھوس اور بلا تفریق جنگ لڑنے پر عدم سنجیدگی اور عدم اتفاق ہی دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں تعطل کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔
حکومتی حلقوں کی جانب سے اس موقف پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مذاکراتی عمل کی معطلی سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے
editor

Related Articles