محکمہ موسمیات نے جون 2026 کے لیے موسمی صورتحال کا جائزہ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے جون 2026 کے لیے موسمی صورتحال کا جائزہ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے جون 2026 کے لیے موسمی صورتحال کا جائزہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے برابر یا اس سے کم رہ سکتی ہیں، جبکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

جاری کردہ آؤٹ لک کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بارشوں کی مقدار معمول سے کم رہنے کا امکان ہے،ماہرین کے مطابق بارشوں میں کمی بعض علاقوں میں پانی کی دستیابی اور زرعی سرگرمیوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے، اسی طرح شمالی سندھ اور مغربی پہاڑی خطوں میں بارشوں کا سلسلہ مجموعی طور پر معمول کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات کی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ جون کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ خاص طور پر گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا ایسے علاقے ہیں جہاں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے ممکنہ اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنایا جائے۔

اگر درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا اور بارشیں کم ہوئیں تو بعض علاقوں میں پانی کی قلت اور گرمی کی لہروں کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔

editor

Related Articles