وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں سرحدی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے داخلی سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایران کے ساتھ قریبی روابط کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے بھی دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا، بحری ناکہ بندی اور لبنان میں جنگی جرائم اس کا ثبوت ہیں: باقر قالیباف
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بہتری کیلئے رابطوں اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق دو ہفتوں کے دوران دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی جو پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں اور قریبی تعاون کی عکاس ہے۔
🚨بشکیک میں پاکستان اور ایران کے وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال@MohsinnaqviC42 pic.twitter.com/o3syCncpiR
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) June 5, 2026

