رات بھر تانبے کے برتن میں رکھا پانی، تحقیق نے حیران کن فوائد بتا دیے

رات بھر تانبے کے برتن میں رکھا پانی، تحقیق نے حیران کن فوائد بتا دیے

جدید واٹر فلٹرز کی ایجاد سے بہت پہلے دنیا کی مختلف تہذیبوں میں پینے کا پانی تانبے کے برتنوں میں محفوظ کیا جاتا تھا۔ خصوصاً برصغیر اور مصر میں یہ روایت صدیوں سے رائج رہی ہے، جہاں یہ مانا جاتا تھا کہ تانبہ پانی کو زیادہ دیر تک تازہ اور محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

اب جدید سائنسی تحقیقات نے اس قدیم روایت کے پیچھے موجود ممکنہ سائنسی وجہ کو بھی واضح کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق تانبے میں قدرتی جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو بعض بیکٹیریا، وائرسز اور دیگر نقصان دہ خرد جانداروں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ بھینسااب چڑیا گھر کاسپر سٹار،نام نے بدل دی قسمت

ایک سائنسی تحقیق میں آلودہ پانی کو تانبے کے برتنوں میں کئی گھنٹوں تک محفوظ رکھا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ پانی میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا، خصوصاً ای کولی (E. coli)، کی تعداد نمایاں طور پر کم ہو گئی، جبکہ بعض نمونوں میں یہ جراثیم مکمل طور پر ختم ہو گئے۔

سائنس دانوں کے مطابق تانبے سے خارج ہونے والے مخصوص آئنز جراثیم کے خلیاتی ڈھانچے کو متاثر کرتے ہیں اور ان کے حیاتیاتی نظام میں خلل ڈال کر انہیں زندہ رہنے سے روکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد گھومنے والا طوطا گاڑی مالکان کے لیے بنا درد سر

ماہرین اس عمل کو اولیگو ڈائنامک ایفیکٹ (Oligodynamic Effect) کا نام دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کے مختلف اسپتالوں، پانی کے نظاموں اور جراثیم کش سطحوں میں بھی تانبے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ تانبے کے برتن میں پانی محفوظ کرنا جدید واٹر ٹریٹمنٹ یا فلٹریشن کا متبادل نہیں۔ اگر پانی کے معیار کے بارے میں یقین نہ ہو تو مناسب صفائی اور فلٹریشن ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص تانبے کے برتن کا استعمال کرنا چاہے تو صاف پینے کا پانی رات بھر تانبے کے برتن میں رکھ کر صبح استعمال کر سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے معیاری اور فوڈ گریڈ تانبے کے برتن استعمال کرنے اور انہیں باقاعدگی سے صاف رکھنے کی بھی سفارش کی جاتی ہے۔

editor

Related Articles