آزادکشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا۔
آزادکشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں سرگرم انتشاری ٹولے کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جے اے اے سی کے مرکزی دفتر کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر سیل کردیا۔
پولیس کے مطابق دفتر کی تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا۔
چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم اس موقع پر کوئی احتجاج یا نعرہ بازی دیکھنے میں نہیں آئی۔
ماہرین کے مطابق چھاپے کے دوران اسلحہ برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹولہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اور عوامی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے ایسی قانونی کارروائیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔