والد کا پرانا گانا سن کر سلمان خان آبدیدہ، بگ باس میں جذباتی منظر

والد کا پرانا گانا سن کر سلمان خان آبدیدہ، بگ باس میں جذباتی منظر

بھارتی اداکار سلمان خان رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کے ’ویک اینڈ کا وار‘ کی قسط کے دوران اس وقت جذباتی ہو گئے جب معروف گلوکار موہت چوہان نے ان کے والد سلیم خان کو موسیقی کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا۔

شو میں بطور مہمان شریک ہونے والے موہت چوہان نے سلمان خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بہت بڑے مداح ہیں، تاہم ان کے والد سلیم خان کے مداح اس سے بھی زیادہ ہیں۔

اس کے بعد موہت چوہان نے سلمان خان سے اجازت لے کر 1963 کی فلم ’بچپن‘ کا کلاسک گانا ’مجھے تم سے محبت ہے، مگر میں کہہ نہیں سکتا‘ گایا۔

یہ بھی پڑھیں:اننیا پانڈے کے دل کو پاکستانی گانا بھا گیا، ایلن واکر بھی متاثر

یہ گانا سلمان خان کے والد سلیم خان کے ابتدائی فلمی دور سے تعلق رکھتا ہے۔ اس وقت وہ اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہیں ابھی بطور اسکرین رائٹر وہ شہرت حاصل نہیں ہوئی تھی جو بعد میں مشہور جوڑی ’سلیم جاوید‘ کے ذریعے ملی۔

اپنے والد کے ماضی سے جڑے اس گانے کو سن کر سلمان خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ وہ آنسو چھپانے کے لیے کچھ لمحوں کے لیے دوسری جانب مڑ گئے، جبکہ ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔ یہ منظر دیکھ کر شو کے شرکاء بھی متاثر ہوئے، جبکہ ناظرین نے بھی سلمان خان کے اس جذباتی لمحے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles