84 دن تک سورج غروب نہیں ہوگا، دنیا کا انوکھا قصبہ

84 دن تک سورج غروب نہیں ہوگا، دنیا کا انوکھا قصبہ

امریکا کی شمالی ترین ریاست الاسکا کا قصبہ یو ٹیکیاگوگ ایک بار پھر اپنے منفرد قدرتی مظہر کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں رہائشی آئندہ کئی ماہ تک رات کی تاریکی نہیں دیکھ سکیں گے۔

آرکٹک سرکل میں واقع اس قصبے میں 10 مئی کو سورج رواں سال آخری بار غروب ہوا۔ مقامی وقت کے مطابق سورج رات ایک بج کر 48 منٹ پر افق سے نیچے گیا، تاہم صرف 69 منٹ بعد دوبارہ طلوع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :مچھر بھگانے والی دوا سے متعلق حیران کن انکشاف

اس کے بعد اب 2 اگست تک مسلسل 84 دنوں تک سورج آسمان پر موجود رہے گا اور علاقے میں 24 گھنٹے روشنی برقرار رہے گی۔اس حیرت انگیز قدرتی مظہر کو ’’مڈ نائٹ سن‘‘ یا ’’آدھی رات کا سورج‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس دوران سورج مکمل طور پر افق سے نیچے نہیں جاتا، جس کے باعث رات کے اوقات میں بھی دن جیسی روشنی قائم رہتی ہے۔

یہ منفرد منظر ہر سال دنیا بھر سے سیاحوں، فوٹوگرافرز اور محققین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے، جو اس غیرمعمولی قدرتی واقعے کو قریب سے دیکھنے کے لیے الاسکا کا رخ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :84 سالہ ہونڈا چیف انجینئر کی فٹنس نے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ گرمیوں میں مسلسل دن کی روشنی سے لطف اندوز ہونے والا یہی قصبہ سردیوں میں بالکل مختلف صورتحال کا سامنا کرتا ہے۔ نومبر کے وسط میں سورج غروب ہونے کے بعد یہاں طویل قطبی رات کا آغاز ہو جاتا ہے اور کئی ہفتوں تک سورج طلوع نہیں ہوتا۔

روشنی اور تاریکی کے یہ غیرمعمولی ادوار یوٹکیاگوِک کو دنیا کے منفرد ترین مقامات میں شمار کرتے ہیں، جہاں قدرت ہر سال ایک حیران کن منظر پیش کرتی ہے۔

editor

Related Articles