سینئر صحافی رضا رومی نے بی بی سی کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسے نسل پرستی کے مترادف قرار دیتے ہوئے غیرمعقول قرار دیا ہے۔
بی بی سی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ارکان نے منگل کی رات انگلینڈ کے ایک ہوٹل میں اپنے کمروں کے دروازوں پر لوگوں کی دستک کی شکایت کی۔
بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے مظاہرین اس وقت ہوٹل پہنچے جب انہیں یہ افواہ سننے کو ملی کہ تارکین وطن بس کے ذریعے وہاں پہنچے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں موجود مہمان دراصل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ارکان تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بی بی سی کیطرف سے اپنے نمائندے ریاض سہیل کو ہنہ اوڑک دھرنے کی کوریج کے عوض 25 لاکھ روپے دئے جانے کا انکشاف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے ارکان نے منگل کی رات انگلینڈ کے ایک ہوٹل میں اپنے کمروں کے دروازوں پر لوگوں کے دستک دینے کی اطلاع دی۔
بی بی سی نیوز کی جانب سے واقعے کی تفصیلات پر مبنی پوسٹ کے جواب میں سینئر صحافی رضا رومی نے ’’Racist nutjobs‘‘ کا تبصرہ کیا۔
رضا رومی نے بی بی سی کی رپورٹ کو نسل پرستی کے مترادف اور غیرمعقول قرار دیا۔ ان کے استعمال کردہ الفاظ میں ’’Racist‘‘ نسل پرستی یا نسلی تعصب کی جانب اشارہ کرتا ہے، جبکہ ’’nutjobs‘‘ غیرمعقول یا انتہائی سنکی افراد کے لیے تحقیر آمیز لفظ ہے۔
Racist nutjobs https://t.co/8H5LjI51WA
— Raza Ahmad Rumi (@Razarumi) September 10, 2026


