معروف نجومی علی محمد نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات کے مستقبل کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئیاں کی ہیں، جن میں عاصم اظہر، ہانیہ عامر، سجل علی اور احد رضا میر بھی شامل ہیں۔
علی محمد نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مختلف فنکاروں کی شادی، منگنی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔عاصم اظہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال گلوکار کی شادی کے امکانات کم ہیں، تاہم ان کی منگنی ہونے کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب ہانیہ عامر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی شادی یا منگنی کے آثار نظر نہیں آتے۔ البتہ اداکارہ کے کسی بین الاقوامی منصوبے کا حصہ بننے کے امکانات زیادہ ہیں، جو ان کے کیریئر کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
سجل علی کے بارے میں علی محمد نے پیشگوئی کی کہ وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ مرکوز رکھیں گی۔ ان کے مطابق اداکارہ کو کسی بین الاقوامی فلم یا بڑے پراجیکٹ میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔احد رضا میر کے حوالے سے نجومی کا کہنا تھا کہ وہ بھی رواں سال زیادہ تر اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے اور ان کی توجہ کام پر مرکوز رہے گی۔
یاد رہے کہ جون 2025 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے دوبارہ قریب آنے سے متعلق مختلف افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔ تاہم دونوں شخصیات نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ نجومیوں کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئیاں ذاتی آرا پر مبنی ہوتی ہیں اور ان کی درستگی کی کوئی سائنسی ضمانت موجود نہیں ہوتی۔