صابری سسٹرز نے ٹائمز اسکوائر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

صابری سسٹرز نے ٹائمز اسکوائر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

پاکستانی موسیقی کی معروف قوالی جوڑی صابری سسٹرز کو ایک بڑا بین الاقوامی اعزاز حاصل ہوا ہے، جنہیں نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر نمایاں کیا گیا ہے۔

انعمتہ صابری اور سمن صابری پر مشتمل یہ جوڑی اسپاٹی فائے  ایپ کے  ایکویل(EQUAL )پروگرام کا حصہ بنی ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کی باصلاحیت خواتین فنکاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فرح خان نے دپیکا کے ڈیبیو سے جڑا دلچسپ راز بتا دیا

صابری سسٹرز کا تعلق برصغیر کے معروف صابری قوال گھرانے سے ہے۔ وہ مرحوم قوال امجد صابری کی بھتیجیاں ہیں اور ایک ایسی موسیقی روایت کی وارث ہیں جس نے کئی دہائیوں سے قوالی کے فن کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

دو بہنوں کی تصویر 17 جون کو ٹائمز اسکوائر میں نصب اسپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر آویزاں کی گئی، جسے پاکستانی موسیقی اور ثقافت کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ نھی پڑھیں :نجی تصاویر کے تنازع پر عائشہ عمر پہلی بار کھل کر بول پڑیں

صابری سسٹرز کو 2017 میں اپنے چچا امجد صابری کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والے گیت کے ذریعے شہرت ملی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے عاصم اظہر، عاطف اسلم اور فرحان سعید سمیت کئی معروف گلوکاروں کے ساتھ کامیاب موسیقی پراجیکٹس میں حصہ لیا۔

اس اعزاز پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صابری سسٹرز کا کہنا تھا کہ اسپاٹی فائے ایپ کےایکویل پروگرام کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے مطابق عابدہ پروین اور صنم ماروی جیسی عظیم فنکاراؤں کے نقشِ قدم پر چلنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

دوسری جانب صابری سسٹرز رواں سال موسمِ گرما میں اپنے پہلے برطانیہ کے دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جہاں وہ بین الاقوامی سامعین کے سامنے روایتی قوالی اور جدید موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کریں گی۔

editor

Related Articles