چٹان میں چھپی دیوہیکل آنکھ، دراصل کیا ہے؟

چٹان میں چھپی دیوہیکل آنکھ،  دراصل کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں چٹان کے اندر ایک بڑی انسانی آنکھ جیسی شکل دکھائی دیتی ہے۔ پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی دیوہیکل آنکھ چٹان کے اندر سے باہر جھانک رہی ہو، تاہم حقیقت اس سے مختلف ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دراصل چٹان کے ایک کھوکھلے حصے میں بننے والی قدرتی برفانی ساخت (فراسٹ فارمیشن) ہے۔ سرد موسم میں نمی کے جم جانے سے برف کی تہیں اس انداز میں تشکیل پاتی ہیں کہ وہ ایک آنکھ کی شکل اختیار کر لیتی ہیں، جس سے دیکھنے والوں کو بصری دھوکا محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہاتھ میں پھول جیسا نظر آنے والا پودا دراصل کیا ہے؟

قدرتی مناظر میں اس قسم کے نظارے غیرمعمولی نہیں، لیکن اس برفانی تشکیل کی بناوٹ اور تناسب نے اسے خاص طور پر منفرد بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تصویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منظر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ قدرت بعض اوقات ایسی حیرت انگیز شکلیں تخلیق کر دیتی ہے جو انسانی ذہن کو دھوکا دینے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ بظاہر ایک بڑی آنکھ دکھائی دینے والا یہ منظر دراصل برف، نمی اور موسم کے امتزاج سے بننے والا قدرتی شاہکار ہے۔

editor

Related Articles