شہری ہوشیار : جعلی ای چالان کو کیسے پہچانیں؟ پی ایس سی اے کی ایڈوائزری جاری

شہری ہوشیار : جعلی ای چالان کو کیسے پہچانیں؟ پی ایس سی اے کی ایڈوائزری جاری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) نے شہریوں کو جعلی ای چالان اور فراڈ پر مبنی ایس ایم ایس پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سائبر کرائم میں ملوث عناصر جعلی ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات اور مالی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی ایس سی اے کی جانب سے جاری عوامی آگاہی مہم میں کہا گیا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک لنک پر ہرگز کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنا ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) یا دیگر ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر کریں کیونکہ ایسا کرنے سے مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں جعلی ای چالان میسیجز کے ذریعے فراڈ، سیف سٹی نے شہریوں کو خبردار کردیا

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اصل ای چالان صرف مختصر کوڈ 9915 سے ہی ارسال کیے جاتے ہی لہٰذا کسی بھی نامعلوم نمبر سے موصول ہونے والے پیغام یا غیر مستند ویب سائٹ پر ادائیگی سے گریز کیا جائے۔

پی ایس سی اے کے مطابق ای چالان کی تصدیق اور ادائیگی صرف سرکاری ذرائع سے کی جائے جن میں ای پے پنجاب ایپ اور متعلقہ سرکاری ویب سائٹ شامل ہیں۔

پی ایس سی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں کوئی مشکوک پیغام موصول ہو یا سائبر فراڈ کا شبہ ہو تو فوری طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ، ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے مالی نقصان اور سائبر جرائم سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles