ٹوکن ٹیکس جمع کرانے والوں کیلئے خوشخبری، محکمہ ایکسائز کیجانب سے بڑی رعایت کا اعلان

ٹوکن ٹیکس جمع کرانے والوں کیلئے خوشخبری، محکمہ ایکسائز کیجانب سے بڑی رعایت کا اعلان

محکمہ ایکسائز پنجاب نے شہریوں کو موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی پر بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے رعایت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمہ کے اعلان کے مطابق 31 اگست 2026 تک ٹوکن ٹیکس جمع کرانے والے شہریوں کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

اِسی طرح محکمہ ایکسائز کا کہنا تھا مقررہ تاریخ سے پہلے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والے شہری نہ صرف 10 فیصد ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ تاخیر کی صورت میں عائد ہونے والے جرمانے سے بھی محفوظ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک چالانز کا نیا نظام متعارف

محکمہ نے بتایا کہ شہری ای پے پنجاب کے ذریعے گھر بیٹھے محفوظ، شفاف اور آسان انداز میں ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ای پے پنجاب حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور عوام کو جدید آن لائن سرکاری ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے، ای پے پنجاب شہریوں کو آسان، محفوظ اور مؤثر ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب : ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ چینز میں کارڈ سے ادائیگی پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ 31 اگست 2026 سے پہلے ٹوکن ٹیکس ادا کر کے 10 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ رعایت صرف مقررہ مدت کے اندر ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

editor

Related Articles