پنجاب : ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ چینز میں کارڈ سے ادائیگی پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ

پنجاب : ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ چینز میں کارڈ سے ادائیگی پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ

پنجاب میں مختلف سروس سیکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق متعدد خدمات فراہم کرنے والے کاروباری شعبوں پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نئی 8 فیصد سیلز ٹیکس شرح کا اطلاق شروع کر دیا ہے اور تمام متعلقہ کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی ٹیکس شرح کے مطابق انوائسنگ کریں اور صارفین سے 8 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کریں۔

نئی شرح کے تحت ریسٹورنٹس، کیفے، کافی شاپس اور فوڈ چینز میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی تمام ادائیگیوں پر 8 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ شادی ہالز، کیٹرنگ سروسز، ایونٹ مینجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز، رینٹ اے کار سروسز، فٹنس سینٹرز، اپارٹمنٹ ہاؤسز، پراپرٹی ڈیلرز، آرکیٹیکٹس، ویئر ہاؤسز، کولڈ اسٹوریجز سمیت مزید دو دیگر سروس سیکٹرز کو بھی نئی 8 فیصد سیلز ٹیکس شرح کے دائرہ کار میں شامل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کاروباری طبقے کیلئے خوشخبری ، حکومت کا بڑے ریلیف کا اعلان

حکام کے مطابق تمام متعلقہ کاروباری ادارے صارفین سے نئی مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس وصول کرنے کے پابند ہوں گے، جبکہ اس اقدام کا مقصد محصولات میں اضافہ، ٹیکس نیٹ کو مزید مؤثر بنانا اور ٹیکس وصولی کے نظام کو مضبوط بنانا ہے

یاد رہے کہ فنانس بل میں ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، موبائل والٹس اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں :جیٹ فیول سستا ، اندرونِ ملک فضائی کرایوں میں بڑی کمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیکس تبدیلی ایک طرف حکومتی آمدن میں اضافے کا ذریعہ بن سکتی ہے، جبکہ دوسری جانب ڈیجیٹل ادائیگی استعمال کرنے والے صارفین کے اخراجات میں بھی اضافہ کرے گی۔

editor

Related Articles