کالعدم ایکشن کمیٹی کے 5 افراد گرفتار کرلیے گئے ، عوامی ایکشن کمیٹی کے پس پردہ عزائم اور حقائق ملزمان نے بیان کر دیئے ، کتنا اسلحہ موجود ہے اس حوالے سے پردہ فاش ہوگیا۔
ویڈیو میں تحصیل ڈڈیال کا صدر خواجہ سہیل مشتاق نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اداروں سے معافی بھی مانگ لی ۔
ویڈیو بیان میں ملزم نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ ان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات زیرِ سماعت ہیں اور وہ مختلف سرگرمیوں میں ملوث رہے، ویڈیو میں موجود افراد کا نام لیتے ہوئے اس کا بتانا تھا کہ ناظم اسلحہ فراہم کرتا تھا جبکہ ظہیرکو تمام معاملات کا علم تھا، جس میں یہ بھی شامل تھا کہ کہاں اجلاس ہونا ہے، اسلحہ کن افراد تک پہنچانا ہے اور کن لوگوں کو ساتھ لانا ہے، یہ خواجہ مہران کا قریبی ساتھی ہے اور ان کے ڈیرے پر کام کرتا ہے ۔
اس کا بتانا تھا کہ ادریس اور عماد سمیت دیگر ساتھیوں کو احتجاج سے قبل ریکی کرنے، پولیس اور انتظامیہ کی نفری کا جائزہ لینے اور تمام معلومات قیادت تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
ملزمان نے مزید بتایا کہ 9 مئی کے واقعے کے دوران انہیں ہدایت دی گئی تھی کہ عوام یا پولیس پر تشدد نہ کیا جائے، تاہم اس کے باوجود جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے بعض شرپسند عناصر نے پولیس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حالات خراب ہوئے ، انہوں نے ظلم کی انتہا کردی ۔
یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی کا بزدلانہ اقدام ، خواتین اور بچوں کو بطور ڈھال استعمال کرنا شروع کر دیا
انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے کیے پر افسوس ہے، وہ معافی مانگتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں آئندہ کسی بھی جلوس، احتجاج یا جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ان کا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یا عوامی ایکشن کمیٹی سے ہمارا یا جلسے جلوسوں سے کوئی تعلق نہیں۔
بیان میں ملزمان نے یہ بھی کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز مہم چلا کر لوگوں کے جذبات بھڑکاتے رہے اور نوجوانوں کو احتجاج پر اکساتے رہے اور مہران اپیلیں کرکے لوگوں کو اکساتا ہے ، ہم اسکو بھی بند کرتے ہیں اور ڈیلیٹ بھی کردیں گے ۔
ملزم کا کہنا تھا کہ میں اپیل کرتا ہوں ان کا ایجنڈا پہلے کچھ اور تھا اب کچھ اور ہے یہ لوگوں کے بچے مرواتے ہیں ہمیں پہلے سمجھ نہیں آیا تھا ہمیں ان سے بچایا جائے ۔
🚨کالعدم ایکشن کمیٹی کے 5 افراد گرفتار ، ملزمان نے حقائق بیان کر دیئے ، کتنا اسلحہ موجود ہے، مذموم مقاصد سے پردہ چاک، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے اعلان لاتعلقی pic.twitter.com/djhn0FpSaB
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 14, 2026

