سونے کی قیمتیں زمین بوس ، سونا رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

سونے کی قیمتیں زمین بوس ، سونا رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت لاکھوں روپے کی بلند ترین سطح سے مزید نیچے آ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 289 روپے کی سطح پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ہونڈا نے نئی CB125Fموٹر سائیکل لانچ کردی، مگر خریدار کیوں خوش نہیں؟

 فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے پر آ گیا ہے جو رواں سال 2026 کی اب تک کی کم ترین سطح ہے اس سے قبل جون میں فی تولہ سونا تقریباً 4 لاکھ 25 ہزار 800 روپے تک آیا تھا جبکہ جنوری میں قیمتیں ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کے بعد مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں۔ موجودہ قیمت جنوری میں قائم ہونے والی بلند ترین سطح کے مقابلے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کم ہو چکی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھات کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 56 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4 ہزار 17 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

 عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی مضبوطی، سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی امریکی شرح سود سے متعلق توقعات اور عالمی معاشی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

 صرافہ بازار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کے بعد سونے کی خریداری میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے کیونکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ریکارڈ مہنگائی کے باعث عام خریدار مارکیٹ سے تقریباً غائب ہو چکے تھے حالیہ کمی سے زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles