فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کی تاریخی فتح کے بعد جہاں پوری ٹیم نے شاندار جشن منایا، وہیں نوجوان سپر اسٹار لامین یمال اور ان کے تین سالہ ننھے بھائی کینے کے درمیان محبت بھرے لمحات نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
میدان میں ہونے والا یہ جذباتی منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اسے ورلڈ کپ کے یادگار ترین لمحات میں شامل قرار دیا۔
اسپین نے سنسنی خیز فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو ایک صفر سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا دوسرا فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فتح کے فوراً بعد جب کھلاڑی جشن میں مصروف تھے تو لامین یمال اپنی والدہ شیلا ایبانا، گرل فرینڈ انیس گارشیا اور ننھے بھائی کے ہمراہ میدان میں خوشیاں مناتے نظر آئے۔
Finally trophy with this duo 🥹❣️ pic.twitter.com/R3vkvI6ONQ
— Mira ᯓ★ (@AddictedtoFCB8) July 20, 2026
اس موقع پر تین سالہ کینے معصوم انداز میں بڑے بھائی کے ساتھ دوڑتے، ٹرافی کو دیکھتے اور خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔ فٹبال شائقین نے اس منظر کو ورلڈ کپ کی کامیابی کا سب سے خوبصورت اور جذباتی لمحہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ فائنل کا ایک گول کتنے ارب روپے میں پڑا ؟ رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ذرائع کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے دوران کینے اکثر اسٹیڈیم میں اپنے بڑے بھائی کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے، جبکہ لامین یمال بھی ہر میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر اپنے ننھے بھائی کو تلاش کرتے تھے تاکہ فتح کی خوشی سب سے پہلے اپنے خاندان کے ساتھ بانٹ سکیں۔
我太喜欢这个画面了
亚马尔的弟弟在球场上找到了他,兴冲冲的跑过去拥抱在一起 🥹 pic.twitter.com/ZVucoYLD3A
— 偏航 (@pianhangx) July 20, 2026
سوشل میڈیا پر مداحوں نے لامین یمال کے اس خاندانی انداز کو خوب سراہا اور کہا کہ عظیم کامیابیوں کے باوجود اپنی فیملی سے محبت اور وابستگی ہی ایک کھلاڑی کی اصل شخصیت کو نمایاں کرتی ہے۔
ماہرینِ کھیل کے مطابق صرف کم عمری میں ورلڈ کپ جیتنا ہی لامین یمال کی بڑی کامیابی نہیں بلکہ ان کا عاجزانہ رویہ، خاندان سے محبت اور مداحوں کے ساتھ مضبوط تعلق انہیں دنیا کے مقبول ترین نوجوان فٹبالرز میں شامل کر رہا ہے۔
Yamal with his younger brother. pic.twitter.com/ZueXj7L0GU
— GOAT Humor (@goatpostonX) July 20, 2026

