سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع ہوگی یا نہیں ؟

سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع ہوگی یا نہیں ؟

سندھ بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات اپنے اختتام کے قریب پہنچنے کے ساتھ ہی طلبہ، والدین اور اساتذہ کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا اسکول مقررہ شیڈول کے مطابق یکم اگست 2026 سے کھلیں گے یا شدید گرمی کے باعث تعطیلات میں توسیع کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے یکم جون سے 31 جولائی 2026 تک موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جبکہ نئے تعلیمی سال 27-2026 کا آغاز یکم اگست سے ہونا طے ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے اگست کے دوران سندھ میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت معمول سے زیادہ محسوس ہونے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، جس سے طلبہ کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موسم گرما کی چھٹیاں: فیسوں سے متعلق نجی اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری

تاحال محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن یا اعلان جاری نہیں کیا گیا، حکام نے بھی شیڈول میں تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں دیا، جس کے باعث موجودہ صورتحال کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول یکم اگست 2026 سے ہی کھلنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی سندھ حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا تھا اور تعلیمی سرگرمیاں طے شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی دوبارہ شروع کی گئی تھیں۔

فی الحال والدین اور طلبہ کو محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ اعلان کا انتظار ہے اور اگر تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا تو اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

editor

Related Articles