کالا چینل کہنا شفیع جان کو مہنگا پڑ گیا، صحافیوں نے کھری کھری سنادیں

کالا چینل کہنا شفیع جان کو مہنگا پڑ گیا، صحافیوں نے کھری کھری سنادیں

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی جانب سےکالا چینل کہنے پر صحافیوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سے وضاحت طلب کر لی۔

صحافیوں نے شفیع جان سے کہا کہ وہ حکومت کی کارکردگی اور دیگر معاملات پر سوالات کر رہے ہیں، لیکن جواب دینے کے بجائے سوالات کو کسی اور سمت لے جایا جا رہا ہے۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام سوال اٹھانا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سوالات کے جواب دے کسی بھی میڈیا ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے اصل معاملات پر وضاحت دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹویٹس سے سیاست نہیں چلتی، کمبل میں بیٹھ کر ہمیں نہ سکھایا جائے کہ کیا کرنا ہے، شفیع جان اپنی ہی پی ٹی آئی قیادت پر برس پڑے

صحافیوں نے وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائیں کہ اگر کسی چینل کے خلاف کوئی اعتراض ہے تو اس کی بنیاد کیا ہے، محض اختلاف رائے کی بنیاد پر میڈیا کو نشانہ بنانا مناسب نہیں۔

اس موقع پر شفیع جان اور صحافیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم صحافی اپنے مؤقف پر قائم رہے کہ حکومتی نمائندوں کو سوالات کا سامنا کرنا چاہیے اور جواب دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

editor

Related Articles