اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے معمول کی مرمت، بحالی اور ترقیاتی کاموں کے باعث آج اتوار کے روز اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،کمپنی کے مطابق کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی، تاہم صارفین سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
آئیسکو کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں کھنہ ڈاک، برما، غوری گارڈن، یو سی ٹو، وحید آباد اور رحمان انکلیو میں صبح 5 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
راولپنڈی میں النور کالونی اور قدیر روڈ کے علاقوں میں صبح 5 بجے سے 11 بجے تک بجلی معطل رہے گی، جبکہ چیئرنگ کراس، ملت آباد اور عسکری 11 میں صبح 6:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
اٹک کے باہتر موڑ، پی سمال انڈسٹریل، کوہستان انکلیو، کاشف گل، ماڈل ٹاؤن اور مکس انڈسٹری میں بھی صبح 5 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
جہلم میں ایف-7 (کچری)، اجمل شہید، کریم پورہ، بلال ٹاؤن، عباس پورہ، بوریاں، ایف-2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل ایریا اور ایف-10 (کالا بیس) میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ چکوال کے مرید فیڈر سے منسلک علاقوں میں صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق جی ایس او سرکل میں بحالی کے کام کے باعث آر اے بازار، اے ڈبلیو ٹی، مال روڈ، اے ایف آئی سی، ٹینچ بھٹہ، قاسم مارکیٹ، سی ایم ایچ، سپرنٹ مال، کیانی روڈ، آرمی فلیٹس، حیدر روڈ، این ایل سی، کیننگ روڈ، ہسپتال روڈ، این آئی اے ایس آر، نیو جی ایچ کیو اور متعلقہ ٹرانسمیشن سرکٹس سے منسلک علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر رہے گی۔
آئیسکو نے واضح کیا ہے کہ اگر مرمت اور بحالی کا کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی شیڈول سے پہلے بحال کر دی جائے گی۔ کمپنی نے صارفین سے عارضی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے تعاون کی درخواست کی ہے۔