شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے خاندان میں نیا تنازع، والد سے متعلق سنگین الزامات سامنے آگئے

شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے خاندان میں نیا تنازع، والد سے متعلق سنگین الزامات سامنے آگئے

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنے والد تھامس مارکل کے گھر سے بچوں کی مبینہ نازیبا تصاویر ملنے کے دعووں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق، میگھن کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل جونیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ فلپائن کے شہر سیبو میں ان کے والد کے گھر سے ہزاروں مبینہ نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن کی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ امریکی تحقیقاتی ادارے بھی اس حوالے سے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم، ان الزامات کی حتمی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

میگھن مارکل نے اس معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والی خبریں ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنی ہیں۔ انہوں نے متاثرہ بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی اور بچوں کی حفاظت ضروری ہے۔

میگھن کا کہنا تھا کہ اپنے والد سے دور رہنے اور انہیں اپنے بچوں سے رابطہ نہ کرنے دینے کا فیصلہ بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام دیگر خاندانوں کے بچوں کے تحفظ کے لیے بھی وہی اقدامات کریں گے جن کی وہ اپنے بچوں کے لیے توقع رکھتی ہیں۔

یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب میگھن مارکل اور ان کے والد کے درمیان تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔ اب اس معاملے کی تحقیقات کے نتائج اہم ہوں گے، جن سے الزامات کی حقیقت واضح ہو سکے گی۔

editor

Related Articles