پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار، 50 کلو بیگ 1500 روپے تک فروخت

پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار، 50 کلو بیگ 1500 روپے تک فروخت

پاکستان میں تعمیراتی کاموں کے لیے استعمال ہونے والے سیمنٹ کی قیمتیں تاحال بلند سطح پر موجود ہیں، جس کے باعث تعمیراتی منصوبوں کی مجموعی لاگت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کے 50 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں فرق دیکھا جا رہا ہے، مارکیٹ میں اس وقت ایک بیگ تقریباً 1,350 روپے سے 1,550 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

دستیاب مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کے 50 کلوگرام تھیلے کی اوسط قیمت تقریباً 1,390 روپے سے 1,450 روپے کے درمیان ہے، تاہم مختلف کمپنیوں اور علاقوں کے حساب سے قیمتوں میں فرق ہوسکتا ہے۔

مختلف برانڈز کے ریٹس

مارکیٹ میں لکی سیمنٹ کا 50 کلوگرام بیگ تقریباً 1,500 سے 1,540 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ بیسٹ وے سیمنٹ کی قیمت 1,430 سے 1,570 روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

میپل لیف سیمنٹ کا ایک بیگ تقریباً 1,570 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فوجی سیمنٹ کے 50 کلوگرام تھیلے کی قیمت تقریباً 1,440 سے 1,540 روپے کے درمیان ہے۔

اسی طرح ڈی جی خان سیمنٹ کا بیگ 1,440 سے 1,480 روپے، پاک سیمنٹ کا بیگ 1,430 سے 1,560 روپے جبکہ پیڈار سیمنٹ کی قیمت تقریباً 1,380 سے 1,505 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت کا تعمیراتی شعبے کے لئے مراعات کا اعلان

قیمتوں میں فرق کی وجہ

مارکیٹ میں سیمنٹ کی قیمتوں میں فرق کی بڑی وجوہات میں مختلف علاقوں میں سپلائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال شامل ہیں،اسی وجہ سے ایک ہی برانڈ کے سیمنٹ کی قیمت مختلف شہروں میں مختلف ہو سکتی ہے۔

خریداروں کو مشورہ

ماہرین کے مطابق تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث صارفین کو خریداری سے قبل اپنے علاقے کی مارکیٹ سے تازہ ریٹ معلوم کر لینا چاہیے تاکہ درست قیمت پر خریداری کی جا سکے۔

editor

Related Articles