حکومت کا تعمیراتی شعبے کے لئے مراعات کا اعلان

حکومت کا تعمیراتی شعبے کے لئے مراعات کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2026 پیش کرتے ہوئے متعدد اہم معاشی اقدامات اور ریلیف پیکجز کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج دنیا پاکستان کی دفاعی قوت کی معترف ہے، اور پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص کی کامیابی ہماری روشن تاریخ کا سنہری باب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنی کوششوں سے ایران اور امریکا کو ایک میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی، اور امریکی و ایرانی صدور نے متعدد بار وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے بطور ثالث کردار کی تعریف کی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

تنخواہ دار طبقے اور سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے آمدن رکھنے والوں کا ٹیکس 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کردیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ کم از کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز بھی شامل ہے۔

 ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ بین الاقوامی ٹرانزکشن ٹیکس میں بڑی کمی 

حکومت کی جانب سے نئے بجٹ میں ڈیبٹ ،کریڈٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزکشن پر ٹیکس 5 فیصد سے  0.5 فیصد مقرر کردیا گیا ہے،جبکہ غیرملکی اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے،،وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اقدام سے پاکستانیوں کو غیر ملکی مالی اثاثے ریکارڈ پر لانے کی حوصلہ افزائی ملے۔

سپر ٹیکس کا مکمل خاتمہ اور کاروباری مراعات

حکومت نے 6 سلیبز پر عائد سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس سے قبل 15 کروڑ سے 50 کروڑ روپے سالانہ آمدن پر 1 سے 7 فیصد سپر ٹیکس عائد تھا، جبکہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کردی گئی ہے۔

جائیداد اور تعمیراتی شعبے کیلئے بڑے فیصلے

حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہے۔ جائیداد کی منتقلی پر عائد ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔

فائلرز کیلئے جائیداد کی خریداری پر ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ کارڈ صارفین کیلئے ریلیف

بجٹ میں کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے شہریوں کیلئے بھی خوشخبری دی گئی ہے۔ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی بین الاقوامی ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزدور کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت میں 3 سے 4 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں پر مراعات برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ حکومت نے الیکٹرک موٹر سائیکلوں، رکشوں، گاڑیوں اور بسوں کے لیے موجودہ رعایتی ٹیکس نظام کو آئندہ مالی سال کے دوران بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ ایندھن کے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

پیٹرولیم شعبے کیلئے سبسڈی ختم

دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم شعبے کیلئے سبسڈی آئندہ مالی سال میں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آئی پی پیز کو براہ راست ادائیگی کا نظام بھی ختم کرنے کی سفارش شامل ہے۔

Related Articles