فتنہ الخوارج کے افغانی خودکش بمبار کا کبل تھانے کے مرکزی گیٹ کے سامنےپولیس کو نشانہ بناتے ہوئے خودکش دھماکہ متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
Home - اہم خبریں - فتنہ الخوارج کے افغانی خودکش بمبار کا کبل تھانے کے مرکزی گیٹ کے سامنےپولیس کو نشانہ بناتے ہوئے خودکش دھماکہ متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
سوات کے علاقے کبل میں آج شام تقریباً 6:15 بجے کبل تھانے کے مرکزی گیٹ کے سامنے افغان خوارجی نے خودکش دھماکہ کیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ جانی نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق، واقعے کے وقت مقامی افراد علاقے میں امن کے قیام کے لیے منعقدہ امن پاسون میں شریک تھے۔
امن پاسون کے شرکاء مے شامل ایک افغان خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو نقصان پہنچا۔
یہ حملہ ایک بار پھر اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج علاقے میں امن، استحکام اور عوامی یکجہتی کے دشمن ہیں اور ہر اس کوشش کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ جانی و مالی نقصان کی حتمی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔