ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں تاحال بلند سطح پر برقرار

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں تاحال بلند سطح پر برقرار

پاکستان میں تعمیراتی کاموں کے لیے استعمال ہونے والے سیمنٹ کی قیمتیں تاحال بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے باعث تعمیراتی منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کے 50 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں فرق دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مارکیٹ میں ایک بیگ تقریباً 1,350 روپے سے 1,550 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کے 50 کلوگرام تھیلے کی اوسط قیمت تقریباً 1,390 روپے سے 1,450 روپے کے درمیان ہے، تاہم مختلف کمپنیوں، علاقوں اور سپلائی کے حساب سے قیمتوں میں فرق موجود ہے۔

مختلف برانڈز کے سیمنٹ ریٹس کے مطابق لکی سیمنٹ کا 50 کلوگرام بیگ تقریباً 1,500 سے 1,540 روپے، جبکہ بیسٹ وے سیمنٹ کا تھیلا 1,430 سے 1,570 روپے تک دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سیمنٹ، اینٹوں اور سریے کی نئی قیمتیں جاری

اسی طرح میپل لیف سیمنٹ کا بیگ تقریباً 1,570 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فوجی سیمنٹ کی قیمت 1,440 سے 1,540 روپے کے درمیان ہے۔

ڈی جی خان سیمنٹ کا 50 کلوگرام بیگ 1,440 سے 1,480 روپے، پاک سیمنٹ کا بیگ 1,430 سے 1,560 روپے جبکہ پیڈار سیمنٹ کی قیمت تقریباً 1,380 سے 1,505 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں فرق کی بڑی وجوہات میں مختلف علاقوں میں سپلائی کی صورتحال، ٹرانسپورٹ اخراجات اور مقامی مارکیٹ کے حالات شامل ہیں، جس کے باعث ایک ہی برانڈ کی قیمت مختلف شہروں میں مختلف ہوسکتی ہے،صارفین تعمیراتی سامان خریدنے سے پہلے اپنے علاقے کی مارکیٹ سے تازہ ریٹس معلوم کرلیں تاکہ درست قیمت پر خریداری کی جاسکے۔

editor

Related Articles