واٹس ایپ نئے فیچرز، صارفین کے لیے 3 بڑی سہولتیں متعارف

واٹس ایپ نئے فیچرز، صارفین کے لیے 3 بڑی سہولتیں متعارف

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم، آسان اور مؤثر بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن کے ذریعے گروپ ایڈمنز اور عام صارفین کو بہتر مینجمنٹ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

میٹا کے مطابق نئی اپ ڈیٹس میں پول فیچر کو مزید جدید بنایا گیا ہے، نیا گروپ بنانے کا عمل آسان کیا گیا ہے، جبکہ تمام گروپ ممبران کو ایک ساتھ نوٹیفائی کرنے کے لیے @all مینشن کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔

پول فیچر میں نئی سہولتیں

واٹس ایپ نے پولز میں کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ اب صارفین پول بناتے وقت اس کے لیے ایکسپائری ٹائم مقرر کر سکیں گے، جس کے بعد پول خودکار طور پر ختم ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ صارفین کو ووٹ دینے والوں کی شناخت چھپانے کا اختیار بھی دیا گیا ہے، جبکہ پول پوسٹ کرنے کے بعد 15 منٹ تک اس میں ترمیم کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں بڑی خرابی، ہزاروں واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس اچانک بند

ایک کلک میں نیا گروپ بنانے کی سہولت

میٹا نے گروپ بنانے کے طریقہ کار کو بھی آسان بنا دیا ہے۔ اب صارفین کسی موجودہ گروپ کے ممبران کی فہرست استعمال کرتے ہوئے ایک کلک پر نیا گروپ تشکیل دے سکیں گے۔

اس سہولت سے خاص طور پر ان صارفین کو فائدہ ہوگا جو ایک ہی افراد کے ساتھ مختلف موضوعات پر الگ الگ گروپس بناتے ہیں، کیونکہ انہیں ہر رکن کو دوبارہ شامل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

@all مینشن سے تمام ممبران کو نوٹیفکیشن

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں @all مینشن کا نیا فیچر بھی شامل کر دیا ہے، جس کے ذریعے ایک ہی پیغام میں تمام گروپ ممبران کو نوٹیفکیشن بھیجا جا سکے گا۔

تاہم 32 سے زیادہ اراکین والے گروپس میں یہ سہولت صرف ایڈمنز تک محدود ہوگی۔ صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق ایسے نوٹیفکیشنز کو میوٹ بھی کر سکیں گے۔

میٹا کے مطابق یہ تمام فیچرز مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں، جن کے بعد واٹس ایپ گروپس کا استعمال مزید منظم اور مؤثر ہونے کی توقع ہے۔

Related Articles