گندم سے متعلق بڑا فیصلہ، آٹے کی قیمتوں سے متعلق اہم ہدایت

گندم سے متعلق بڑا فیصلہ، آٹے کی قیمتوں سے متعلق اہم ہدایت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں واضح کیا گیا کہ گندم کی درآمد کا مقصد مارکیٹ میں قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ملک میں گندم کی دستیابی، صوبوں کی ضروریات اور ان کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس کے شرکا نے گندم کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ضرورت کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا، جبکہ گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

درآمد کا فیصلہ برقرار

اسٹیئرنگ کمیٹی نے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کی بروقت درآمد کے ذریعے مارکیٹ میں سپلائی برقرار رکھنے اور قیمتوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی،حکام نے گندم کی دستیابی اور مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں :گندم کی قیمت کئی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مہنگائی کا نیا خدشہ

آٹے کی قیمتوں پر توجہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ گندم کی بروقت درآمد کے ذریعے آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ گندم کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں ہونا چاہیے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسحاق ڈار نے ملک بھر میں گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ صوبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی دستیابی برقرار رکھی جائے،حکام کو ہدایت کی گئی کہ گندم کی سپلائی اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ جاری رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ مسئلے سے بروقت نمٹا جاسکے۔

اعلیٰ حکام کی شرکت

اجلاس میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ، وزارتِ تجارت اور سندھ و پنجاب کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی،شرکا نے گندم کی دستیابی، صوبائی ضروریات اور مارکیٹ میں قیمتوں کی صورتحال سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور ملک میں گندم کی مسلسل فراہمی کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ گندم کی بروقت دستیابی اور مناسب سپلائی کے ذریعے آٹے کی قیمتوں پر دباؤ کم رکھا جائے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

editor

Related Articles