نوجوانوں کے لیے 1 ارب روپے کا نیا پروگرام، 5 لاکھ روپے تک معاوضے کا اعلان

نوجوانوں کے لیے 1 ارب روپے کا نیا پروگرام، 5 لاکھ روپے تک معاوضے کا اعلان

وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے ملک کے توانائی کے شعبے میں جدید تحقیق، ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پہلے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

پروگرام کے تحت کامیاب اور قابلِ عمل منصوبے پیش کرنے والے نوجوانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ ہر کامیاب نوجوان کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے پاور سیکٹر میں نئی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور تخلیقی حل متعارف کرانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں، تحقیق اور جدید آئیڈیاز سے فائدہ اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

1 ارب روپے سے زائد رقم مختص

وفاقی وزیر توانائی کے مطابق آئندہ تین برسوں کے دوران ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کامیاب اور قابلِ عمل منصوبوں کے لیے مختص کی جائے گی،حکومت کا مقصد ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو پاکستان کے پاور سیکٹر کے مسائل کا عملی اور پائیدار حل پیش کرسکیں۔

نوجوانوں کو 5 لاکھ تک معاوضہ

پروگرام کی اہم خصوصیت نوجوانوں کے لیے مالی معاونت ہے، کامیاب نوجوانوں کو ان کے جدید منصوبوں کے لیے 5 لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جائے گا،اس کے علاوہ حکومت منتخب نوجوانوں کو منصوبوں کی تیاری اور انہیں عملی شکل دینے کے لیے سرپرستی، رہنمائی اور مالی معاونت بھی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :اساتذہ کیلئے تنخواہوں سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

انوویشن حب قائم

نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کے تحت ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا جو انوویشن حب کے طور پر کام کرے گا،اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملک بھر کے نوجوانوں، محققین، جامعات اور توانائی کے ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے گا، تاکہ نئے آئیڈیاز اور تحقیقی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔

تحقیق کو عملی منصوبوں میں بدلنے کا ہدف

پروگرام کا بنیادی مقصد بہترین تحقیق اور نئے نظریات کو عملی اور قابلِ عمل صنعتی منصوبوں میں تبدیل کرنا ہےایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو توانائی کے شعبے میں موجود مسائل کے حل، کارکردگی میں بہتری اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکیں۔

مستقل نظام بنانے کا عزم

اویس لغاری نے واضح کیا کہ نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام محض ایک عارضی اسکیم نہیں بلکہ اسے ایک مستقل قومی ادارہ جاتی نظام کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں پاور سیکٹر کو سخت محنت کے ساتھ اختراع، تحقیق اور تخلیقی سوچ کی ضرورت ہے، اس لیے نوجوانوں اور ماہرین کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔

نوجوانوں کے لیے بڑا موقع

نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام ملک بھر کے نوجوانوں، محققین اور توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ اپنے جدید خیالات اور تحقیقی منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے حکومتی معاونت حاصل کرسکیں گے۔

ایک ارب روپے سے زائد کی مجموعی رقم اور کامیاب نوجوانوں کے لیے 5 لاکھ روپے تک معاوضے کے اعلان کے بعد یہ پروگرام پاکستان میں توانائی کے شعبے سے متعلق نئے آئیڈیاز اور ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کے فروغ کے لیے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles