پاکستان تا قیامت قائم رہے گا،کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی ، سرفرا ز بگٹی

پاکستان تا قیامت قائم رہے گا،کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی ، سرفرا ز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا اور کوئی بھی قوت ملک کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی، ہم کل بھی محب وطن پاکستانی تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا اور ملک کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیں گے، سرفراز بگٹی

میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی، پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ شہداء کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں بلوچستان کے عوام برابر کے شریک ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بعض عناصر مختلف قسم کے پروپیگنڈے کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم صوبے کے نوجوان اب ایسی سازشوں اور چالوں کو سمجھ چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں ناکام بنائینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منفی عزائم رکھنے والے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ بلوچستان کے عوام ملکی اتحاد، امن اور سلامتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

editor

Related Articles