اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب

اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب

اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کا بھرپور اظہار کیا گیا، تقریب میں مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز کے دستے بھی شریک  ہوئے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دستے بھی تقریب کا حصہ بنے۔

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں ملک سے محبت اور دفاعِ وطن کے عزم کی بھرپور عکاسی ہورہی تھی، تقریب کے مختلف مراحل میں قومی جذبے سے سرشار مناظر دیکھنے میں آئے، جبکہ شرکا کی جانب سے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

 افتتاح یادگار فتح

صدرمملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارفتح کا افتتاح کردیا،اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں ۔

پاک فضائیہ کا شاندار فلائی پاسٹ

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا،فضا میں جنگی طیاروں کی گھن گرج نے تقریب میں شریک شہریوں اور شرکا کے جوش و جذبے کو مزید بڑھا دیا، جبکہ حاضرین نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

یادگارِ معرکہ حق

اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قائم قومی یادگارِ معرکۂ حق کو بھارت کی جارحیت کے خلاف حاصل ہونے والی فتح، دفاعِ وطن میں دی جانے والی قربانیوں اور قومی اتحاد کی علامت کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

فتح کی علامت

یادگار فتح کو معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی اور ملک کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد تازہ رکھنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے، یادگار آنے والی نسلوں کو دفاعِ وطن اور قومی عزم کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی علامت بھی قرار دی جارہی ہے۔

دفاعِ وطن

قومی یادگارِ معرکۂ حق میں دفاعِ وطن کے جذبے اور ملک کی سلامتی کے لیے قربانی دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا تصور نمایاں ہے، یادگار کو قومی عزم اور ملکی دفاع کے عزم کی علامت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

مختلف دستے شریک

تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ سول آرمڈ فورسز کے دستے بھی شریک ہوئے ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دستوں کی شرکت نے تقریب کو مزید اہمیت دے دی ہے،مختلف علاقوں اور اداروں کی نمائندگی کرنے والے دستوں کی ایک ساتھ موجودگی قومی اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کی عکاس  ہے۔

اتحاد اور یکجہتی کا پیغام

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں اتحاد، یکجہتی اور قومی یکسوئی کا پیغام نمایاں ہے، تقریب میں شریک افراد نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہارکیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد موجود

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے  اس تاریخی موقع کا مشاہدہ کیا، شہری قومی پرچم اٹھائے تقریب میں شریک ہوئے  اور قومی جذبے کے ساتھ یوم آزادی کی خوشیاں منائیں۔

تقریب کے دوران یادگارِ فتح کا افتتاح پاکستان کی تاریخ، دفاعِ وطن اور قومی اتحاد کے حوالے سے ایک اہم موقع کے طور پر پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا یادگار فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے یادگارِ فتح کے سائے میں پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یوم آزادی مناتے ہوئے ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں آزاد وطن عطا کیا۔

آزادی کی عظیم جدوجہد

شہباز شریف نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کے اندھیروں سے نکال کر آزادی کی روشنی سے ہمکنار کیا۔ قیام پاکستان کے لیے قوم نے جان و مال کی عظیم قربانیاں دیں، ماؤں، بیٹوں اور بیٹیوں نے قربانیاں پیش کیں اور یوں پاکستان ایک آزاد ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھراوزیراعظم نے کہا کہ مینار پاکستان اسی عظیم عزم کی زندہ علامت ہے، جو قوم کو قیام پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

 بھارت کو للکار

شہباز شریف نے کہا کہ یادگارِ فتح مسلح افواج کے زورِ بازو اور دشمن کے مقابلے میں ان کی برتری کی علامت ہے۔ یہ یادگار دفاعِ وطن کے لیے قوم اور مسلح افواج کے عزم اور قربانیوں کی بھی عکاسی کرتی ہے،فیلڈ مارشل نے میدان جنگ میں شجاعت کا بہترین مظاہرہ کیااور مشرق وسطٰی میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ، بھارت باز نہ آیا تو براہ راست جواب دیا جائے گا ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور دفاع وطن کے جذبے پر فخر ہے۔

صدر مملکت کا یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب

صدر مملکت نے یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یادگارِ فتح معرکۂ حق میں کامیابی اور شہدا و غازیوں کی لازوال داستان کی علامت ہے۔

بھارت کو عبرتناک شکست

صدر مملکت نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، جبکہ معرکۂ حق میں پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

فضائیہ اور نیوی کا کردار

صدر مملکت نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کا کردار امر ہوگیا،مسلح افواج نے ملک کے دفاع اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

امن کی خواہش کمزوری نہیں

صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

عالمی سطح پر پاکستان کا کردار

صدر مملکت نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے۔ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے یادگارِ فتح کو شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی کی یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آنے والی نسلوں کو دفاعِ وطن، قربانی اور قومی عزم کا پیغام دیتی رہے گی۔

خصوصی سووینئر پیش

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کو یادگارِ فتح کا خصوصی سووینئر پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب میں شریک اعلیٰ حکام اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

editor

Related Articles