پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا ہے جب کہ نئی قیمت کا اطلاق 14 اگست کے لیے ہوگا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ برقرار،حکومت اور ڈیلرز کے مذاکرات ناکام

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہےجب کہ نوٹیفکیشن ایک دن 14 اگست کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں :ایک ہفتہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں مجموعی طور پر کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات جانیے

یاد رہے کہ 17 جولائی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، اوگرا روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی۔

گزشتہ روز 12 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے کی کمی کی گئی تھی، اس کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 324 روپے 98 پیسے ہوگئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 382 روپے 79 پیسے مقرر ہوگئی تھی

editor

Related Articles