افواجِ پاکستان کی قوم کو پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد

افواجِ پاکستان کی قوم کو پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد

پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملکی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف نے قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔

پاکستان کا 79واں یوم آزادی، ملک بھر میں جشن، یادگارِ فتح پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج ملک کو درپیش تمام خطرات کے مقابل دفاعِ وطن کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم پر قائم ہیں۔ افواجِ پاکستان نے خود کو ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ کے طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بانیانِ پاکستان کے نظریات، وژن اور اصول آج بھی قوم کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ مسلح افواج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے ساتھ مل کر پاکستان میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتی رہیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب

آئی ایس پی آر نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم پر زور دیا کہ اتحاد، قومی یکجہتی اور باہمی برداشت کو فروغ دیا جائے۔ اس موقع پر غازیوں اور سابق فوجیوں کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو عقیدت و احترام سے یاد کیا گیا۔

editor

Related Articles