عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو ہسپتال سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالا جیل لایا گیا، جہاں انہیں دوبارہ ان کے سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

نصف شب کوہسپتال منتقلی

واضح رہے کہ عمران خان کو نصف شب کے وقت اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے 6 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے چیک اپ کیا جانا تھا۔

 میڈیا رپورٹس  کے مطابق ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جانا تھا کہ عمران خان کوہسپتال میں داخل رکھنے کی ضرورت ہے یا انہیں واپس جیل منتقل کیا جائے۔

نظرثانی درخواست پر اعتراضات

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظرثانی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی۔

بیرون ملک بھیجنے کا امکان

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے عمران خان کو بیرون ملک بھیجے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ ان کے بیان کے بعد عمران خان کی ممکنہ بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے بھی سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہوگئی ہے،تاہم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے طبی معائنے کے بعد واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ان کے سیل میں شفٹ کردیا گیا۔

editor

Related Articles