شوہر کے لیے گانا گانا نبیہہ علی خان کو مہنگا پڑ گیا،صارفین کا دلچسپ ردعمل

شوہر کے لیے گانا گانا نبیہہ علی خان کو مہنگا پڑ گیا،صارفین کا دلچسپ ردعمل

ماہر نفسیات اور میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار ان کی شہرت کی وجہ شوہر کے لیے گایا گیا گانا ہے۔

ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے گزشتہ برس اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی مختلف مواقع پر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہے، جبکہ حالیہ عرصے میں ان کے درمیان اختلافات اور صلح سے متعلق خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں ڈاکٹر نبیہہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنے شوہر کے لیے گانا گاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی گلوکاری پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے شروع کردیے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا فہد مصطفیٰ دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں؟ افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتنا اعتماد ہو تو وہ دنیا جیت سکتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ شاید وہ دنیا کے سب سے برے گلوکار نہیں ہیں۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ اسرائیل کو ان پر نظر رکھنی چاہیے۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کے تبصرے جاری ہیں اور ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں۔

editor

Related Articles