آسٹریلیا کیخلاف فتح ، بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلیا کیخلاف فتح ، بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا

بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمایاں برتری حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد بنگلادیش تین درجے اوپر آ گیا اور تاریخ کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے ، سری لنکا بھی بنگلادیش سے پیچھے رہ گیا جبکہ پاکستان آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔

موجودہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے ، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلادیش چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں پوزیشن پرآ پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بابر اعظم کی واپسی؟ لارڈز ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے دورے کا آغاز پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر کیا۔ یہ آسٹریلوی سرزمین پر بنگلا دیش کی پہلی ٹیسٹ فتح تھی۔

تاہم آسٹریلیا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں ایک ہی سپراسٹار ہے لیکن ہم اسے عزت نہیں دیتے، سابق آل راؤنڈر اظہر محمود

دوسری جانب پاکستان کو 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ سے بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

editor

Related Articles