کیا فہد مصطفیٰ دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں؟ افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا

کیا فہد مصطفیٰ دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں؟ افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا

پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ ایک بار پھر دوسری شادی اور حنا امان سے تعلق کی افواہوں کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔

فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی شوٹنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں فلم کی ٹیم کے دیگر افراد کے ساتھ حنا امان بھی نظر آئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ پر کمنٹس بند ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں تجسس مزید بڑھ گیا اور دونوں کے مبینہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر سامنے آنے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمشا خان کی بہن کا انگریزی میں نکاح، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

فہد مصطفیٰ اور حنا امان کی مبینہ شادی سے متعلق افواہیں گزشتہ تقریباً 1 سال سے گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔

اس سے قبل بگ بینگ پروڈکشنز سے وابستہ سابق فوٹوگرافر عمر سعید نے ایک پوڈکاسٹ میں دونوں کے حوالے سے مختلف دعوے کیے تھے، تاہم ان دعوؤں کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ نے ثنا فہد سے پسند کی شادی کی تھی اور دونوں کے 2 بچے، فاطمہ اور موسیٰ ہیں۔

editor

Related Articles