بجلی صارفین تیار رہیں، آج ہنگامی بجلی کی بندش کا اعلان

بجلی صارفین تیار رہیں، آج ہنگامی بجلی کی بندش کا اعلان

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورک اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث آج 24 اگست 2026 کو مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بجلی کی فراہمی مختلف فیڈرز پر مقررہ اوقات کے دوران معطل رہے گی جس سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے متعدد علاقے متاثر ہوں گے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل میں وحید آباد کھنہ ڈاک، یوسی 2 برما رحمان انکلیو اور غوری گارڈن میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی جبکہ ضیاء مسجد اور ہائی وے فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔ پیر سوہاوہ کے علاقے میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رکھنے کا شیڈول ہے۔

راولپنڈی کینٹ سرکل میں چھٹہ ہٹیاں بھال اور جرار کیمپ کے علاقوں میں صبح 5 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی بندش متوقع ہے۔ اولڈ روات، نیو روات اے او ڈبلیو ایچ ایس سپارکو سی ڈبلیو او گریسی لائن آر آئی سی تکبیر آر آئی سی آئی ڈھوک فرمان علی ٹیپو روڈ جہانگیر روڈ رحیم آباد رحمت آباد-1 پی اے ایف اور چکلالہ کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

راولپنڈی سٹی سرکل میں النور کالونی کے صارفین کو صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ ای ایم ای بی بی ایچ کمپلیکس جھنگی پی اینڈ ٹی وانی اظہر آباد سی ڈبلیو او بینظیر بھٹو ہسپتال سیکٹر اے پی ایچ ایس، سیکٹر IV ہمسام آباد اور ڈھوک حکم داد میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سستا ہوگا یا مزید مہنگا؟ آج رات بڑا فیصلہ متوقع

اٹک سرکل میں حسین آباد کے علاقے میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی جبکہ اٹک رورل تین میل باغ نیلاب جی بی ایچ پی کالونی جی بی پی کالونی اور جی بی ایچ پی پاور چینل کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

جہلم و چکوال سرکل میں بھی بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جہلم کے چک دولت اور جکڑر کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک جبکہ چکوال کے شاہ پور سیداں، خانپور اور جھنڈ خان زادہ میں بھی صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

آئیسکو کے جی ایس او سرکل اور دیگر گرڈ اسٹیشنز سے منسلک علاقوں میں بھی مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ متعلقہ تمام علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہنے کا شیڈول ہے جبکہ ایچ ایم سی اے سی 132 کے وی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کیا جائے گا۔

اسی طرح 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری 132 کے وی نیو واہ بہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر رہنے کا امکان ہے۔

آئیسکو انتظامیہ کے مطابق بجلی کی بندش ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے سلسلے میں کی جارہی ہے کمپنی نے متاثرہ علاقوں کے صارفین سے عارضی تعطل پر معذرت بھی کی ہے۔

آئیسکو کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی بھی شیڈول وقت سے قبل بحال کی جاسکتی ہے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بندش کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی سے متعلق ضروری امور پہلے سے مکمل کرلیں

Qaisar Mirza
editor

Related Articles