بچوں کے اسکول پہنچتے ہی حکومت نے اہم حکم جاری کردیا

بچوں کے اسکول پہنچتے ہی حکومت نے اہم حکم جاری کردیا

پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے اسکول دوبارہ کھل گئے تاہم تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کی سخت نگرانی کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہدایات کے مطابق صوبے کے سرکاری اسکولوں کا 100 فیصد فزیکل معائنہ یقینی بنایا جائے گا۔ ضلعی مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی سرکاری اسکول معائنے سے محروم نہ رہے۔

معائنے کے دوران اسکول کی عمارت کلاس رومز واش رومز کھیل کے میدان، لان، چھتوں اور دیگر حصوں کی صفائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ صاف پینے کے پانی، پانی کی ٹینکیوں، نکاسی آب اور واش رومز کی حالت بھی چیک کی جائے گی تاکہ طلبہ کو اسکول واپسی پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے عوام کا دل جیت لیا، بڑی خوشخبری سنا دی

حکام کو اسکولوں میں پنکھوں لائٹس سوئچز ساکٹس وائرنگ اور دیگر برقی آلات کی فعالیت اور حفاظت چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اسی طرح سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکیورٹی آلات کو فعال رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ بچوں کی حفاظت کے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ ہو۔

مون سون کے موسم کے پیش نظر اسکولوں میں کھڑا پانی ختم کرنے نکاسی آب کے نظام کی صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے ممکنہ مچھروں کی افزائش کی جگہوں کو فوری ختم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ معائنے کے دوران سامنے آنے والی کسی بھی کمی یا خرابی کی فوری نشاندہی کرکے متعلقہ اسکول سربراہ یا ضلعی انتظامیہ کو اس کے ازالے کے لیے رپورٹ کیا جائے۔

اس طرح اسکول کھلنے کے ساتھ ہی حکومت نے بچوں کی صفائی صحت بجلی اور سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو براہِ راست نگرانی میں لے لیا ہے۔

والدین کے لیے یہ پیش رفت اس لحاظ سے اہم ہے کہ اسکولوں میں بچوں کی واپسی کے ساتھ صرف تدریسی سرگرمیوں ہی نہیں بلکہ محفوظ اور صحت مند تعلیمی ماحول کو بھی ترجیح دی جارہی ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles