پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی اعلان کے مطابق عباس آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔
پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس کھیلے جانے والے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔
گزشتہ ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنے پہلے میچ میں ڈک ورتھ لوئس طریقے سے پاکستان کو دو رنز سے ہرایا تھا، لیکن اس کے بعد دونوں میچ ہار کر وہ جلد باہر ہو گیا، جبکہ پاکستان آخر میں چیمپئن بنا۔ اس بار بھی ان دونوں روایتی حریفوں کے ٹکراؤ پر سب کی نظریں ہوں گی۔