پاکستان ٹی20 کرکٹ اسکواڈ کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کا موقع ملنا ان کے لیے انتہائی باعثِ فخر ہے اور وہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کو فتح کا تحفہ دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ کپتان کو فرنٹ لائن سے ٹیم کی قیادت کرنا ہوتی ہے اور انہیں پہلی بار قومی ٹیم کی کپتانی کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے فخر کا مقام ہے اور وہ اس اعزاز کا بھرپور دفاع کریں گے، جبکہ میدان میں بہترین ممکنہ اسکواڈ اتارا جائے گا۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن اسے سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ ٹیم شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہری ہوشیار


