اداکارہ رمشا خان نے بہن علیشا خان کی شادی میں اپنی عدم موجودگی اور تقریبات کے دوران چہرہ چھپانے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز سرگرمیوں اور سوشل میڈیا سے کچھ دوری اختیار کرلی ہے ، حال ہی میں ان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات ہوئیں، تاہم رمشا خان زیادہ تر تقریبات میں دکھائی نہیں دیں۔
شادی کی تقریبات کے دوران رمشا خان کو صرف ایک موقع پر دیکھا گیا، جہاں انہوں نے ماسک اور چشمہ پہن رکھا تھا، ان کی اس انداز میں شرکت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
کچھ صارفین کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا کہ آیا اداکارہ پر ان کے سسرال یا شوہر کی طرف سے کسی قسم کی پابندی عائد کی گئی ہے یا وہ خود میڈیا اور عوامی توجہ سے دور رہنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نے سسرال کی پابندیوں کی تردید کردی
رمشا خان نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے شوہر یا نئے خاندان کی جانب سے ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور فی الحال اپنی نجی زندگی کو عوامی توجہ سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔
’میں اپنے نام سے ہیش ٹیگ بھی نہیں دیکھنا چاہتی‘
رمشا خان نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیمرے کے سامنے آنے کے بجائے اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں ، ان کی خواہش ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی نجی زندگی کو موضوع نہ بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :کوک اسٹوڈیو کا میوزک شائقین کیلئے بڑا سرپرائز، ’Nu.WAV‘ نیا پلیٹ فارم متعارف
اداکارہ کے مطابق وہ اب اپنی زندگی کو ایک عام اور نجی شہری کی حیثیت سے گزارنا چاہتی ہیں اور شوبز کی مسلسل توجہ سے دور رہنے میں ہی خود کو زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہیں۔
رمشا خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کیا کہا؟
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہیں ، ان کے بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شوبز سے دوری کسی مجبوری کے بجائے ان کا ذاتی فیصلہ ہے ، وہ موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں اور اپنی نجی زندگی کو اسی طرح برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔
View this post on Instagram


