نادرا نے کرائے کے مکان میں مقیم شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

نادرا نے  کرائے کے مکان میں مقیم شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

کرائے کے مکان میں رہائش پذیر شہری اپنے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ اپ ڈیٹ کرا سکتے ہیں۔ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اس سلسلے میں قابلِ قبول دستاویزات سے متعلق آگاہی فراہم کی ہے۔

نادرا کے مطابق شہری موجودہ رہائشی پتہ تبدیل کرانے کے لیے اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے رہائش کا قابلِ قبول ثبوت پیش کرنا ضروری ہے۔

مطلوبہ دستاویزات

نادرا کی جاری کردہ آگاہی کے مطابق کرائے کے مکان میں رہنے والے شہری پتہ تبدیل کرانے کے لیے کرایہ نامہ پیش کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مکان مالک کا حلف نامہ بھی رہائش کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :فنگر پرنٹس مدھم ہونے سے پریشان نہ ہوں، نادرا نے متبادل سہولت متعارف کروادی

شہری بجلی، گیس یا پانی کا کمپیوٹرائزڈ بل بھی پیش کرسکتے ہیں۔ یہ بل درخواست گزار، اس کے والدین یا شریکِ حیات کے نام پر جاری ہونا چاہیے۔

درخواست کیسے دیں؟

شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ اپ ڈیٹ کرانے کے لیے شہری کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر جانا ہوگا۔ وہاں درخواست اور دستاویزات کی جانچ کے بعد مقررہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ سہولت ان افراد کے لیے مفید ہے جو ملازمت، کاروبار یا دیگر وجوہات کی بنا پر دوسرے شہر یا علاقے میں منتقل ہوکر کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت کن پنشنرز کیلئے دستیاب ہے ؟ نادرا نے بتا دیا

شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ درج کرانے سے شہریوں کو اپنے رہائشی کوائف درست رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ درخواست دینے سے پہلے شہری نادرا سے دستاویزات اور دیگر ضروری تقاضوں کی تصدیق بھی کرلیں۔

editor

Related Articles