ایزی پیسہ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

ایزی پیسہ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

ایزی پیسہ نے پاکستان میں انشورنس کی سہولت عام صارف تک ڈیجیٹل انداز میں پہنچانے کے لیے اپنا ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس کو وسعت دے دی ہے جس کے ذریعے صارفین کو ہیلتھ لائف، موبائل، انکم پروٹیکشن، گاڑی، ملکی و بین الاقوامی سفر اور ڈاکٹر کنسلٹیشن سمیت مختلف سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کی گئیں۔

ایزی پیسہ کے مطابق صارفین اپنی ضرورت کے مطابق انشورنس پلان دیکھ، منتخب اور براہ راست ایپ کے ذریعے فعال کرسکتے ہیں جبکہ کلیم جمع کرانے کی سہولت بھی ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔

 انشورنس سروس میں توسیع

انشورنس پروگرام کے آغاز کے بعد ایزی پیسہ نے اپنی انشورنس سروسز کو مختلف اقسام کے پلانز کے ذریعے آگے بڑھایا ہے۔ موجودہ پلیٹ فارم پر ہیلتھ لائف اور انکم پروٹیکشن سمیت مختلف انشورنس آپشنز موجود ہیں۔

مثلاً ایزی پیسہ کے موجودہ ہیلتھ انشورنس پلان میں 30 ہزار روپے تک ہسپتال میں داخلے کی کوریج اور 10 ہزار روپے تک حادثاتی OPD کوریج درج ہے جبکہ اس کی قیمت 2 روپے روزانہ یا 60 روپے ماہانہ سے شروع ہوتی ہے۔

اسی طرح انکم پروٹیکشن انشورنس  میں 50 ہزار روپے تک آمدنی کے تحفظ کی سہولت درج ہے اور بعض پلانز صرف ایک روپے روزانہ یا 100 روپے ماہانہ سے شروع ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنا گھر بنانے والوں کیلئے خوشخبری، ہاؤسنگ فنانس میں بڑا ریلیف

 اہم نئی پیش رفت

ایزی پیسہ کی انشورنس سے متعلق تازہ اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے جس میں ایزی پیسہ اور EFU Life نے شریعہ کمپلائنٹ Takaful Savings Solution متعارف کرایا۔

اس حل کے ذریعے صارفین ایزی پیسہ ایپ سے بچت شروع کرسکتے ہیں سالانہ 8 فیصد تک حلال ریٹرن حاصل کرنے کا موقع رکھتے ہیں اور ساتھ Takaful تحفظ بھی حاصل کرتے ہیں۔ یہ سہولت ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔

اس پیش رفت کو انشورنس اور بچت کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا سکتا ہے۔

کن کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری؟

ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس  آغاز کے وقت ایزی پیسہ نے مختلف انشورنس اور ہیلتھ سروس فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ شراکت داری کی تھی جن میں EFU Life، EFU General، IGI Life، IGI General اور ڈاکٹر کنسلٹیشن فراہم کرنے والے ادارے شامل تھے۔

اس ماڈل کا مقصد صارف کو مختلف کمپنیوں کے الگ الگ دفاتر یا ویب سائٹس پر جانے کے بجائے ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے اپنی ضرورت کے مطابق پلان منتخب کرنے کی سہولت دینا ہے۔

صارفین کے لیے کیا فائدہ ہے؟

ایزی پیسہ کے Insurance Marketplace کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ صارف کو انشورنس لینے کے لیے روایتی طریقے سے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔ ایپ کے ذریعے پلان دیکھا  منتخب اور فعال کیا جاسکتا ہے جبکہ کلیم بھی ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرانے کی سہولت موجود ہے۔

اس کا ایک اہم پہلو کم قیمت والے پلانز ہیں، جن کے ذریعے محدود آمدنی رکھنے والے صارفین بھی بنیادی مالی تحفظ حاصل کرسکتے ہیں۔

ایزی پیسہ انشورنس پلانز، کٹوتی اور فائدے

پلان کٹوتی سالانہ تقریباً خرچ بنیادی فائدہ
Tahafuz Daily Rs. 2 روزانہ Rs. 730 لائف/حادثاتی تحفظ
Tahafuz Monthly Rs. 50 ماہانہ Rs. 600 لائف/حادثاتی تحفظ
Tahafuz Plus Rs. 75 ماہانہ Rs. 900 نسبتاً زیادہ جامع لائف/حادثاتی تحفظ
Tahafuz Annual Rs. 500 سالانہ Rs. 500 سالانہ لائف/حادثاتی تحفظ
Health / Webdoc Rs. 2 روزانہ Rs. 730 صحت سے متعلق سہولیات
Health / Webdoc Monthly Rs. 60 ماہانہ Rs. 720 صحت سے متعلق سہولیات
Income Protection Rs. 1 روزانہ Rs. 365 آمدنی کے تحفظ کی سہولت
Income Protection Monthly Rs. 100 ماہانہ Rs. 1,200 آمدنی کے نقصان کی صورت میں تحفظ
Income Protection Monthly Rs. 150 ماہانہ Rs. 1,800 زیادہ درجے کا آمدنی تحفظ
Mobile Protection Rs. 100 ماہانہ Rs. 1,200 موبائل سے متعلق مخصوص تحفظ
Mobile Protection Annual Rs. 1,000 سالانہ Rs. 1,000 سالانہ موبائل پروٹیکشن

یہ پریمیم ایزی پیسہ کےآفیشل Schedule of Bank Charges میں درج ہیں۔

ایک نظر میں سب سے سستے پلان

ماہانہ خرچ سالانہ خرچ پلان
تقریباً Rs. 30 تقریباً Rs. 365 Income Protection — Rs.1 روزانہ
Rs. 50 Rs. 600 Tahafuz Monthly
Rs. 60 Rs. 720 Health/Webdoc
Rs. 75 Rs. 900 Tahafuz Plus
Rs. 100 Rs. 1,200 Income Protection / Mobile Protectio

عام صارف کے لیے اصل سوال

ایزی پیسہ کا انشورنس پروگرام اب صرف ایک انشورنس پلان تک محدود نہیں بلکہ مختلف ضروریات کے لیے ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس بن چکا ہے۔ موجودہ معلومات کے مطابق صارف کم رقم سے ہیلتھ، لائف، آمدنی اور دیگر خطرات کے خلاف مالی تحفظ حاصل کرسکتا ہے۔

البتہ ہر پلان کی کوریج اور شرائط الگ ہیں اس لیے کسی بھی پلان کو فعال کرنے سے پہلے Premium کے مقابلے میں اصل Coverage اور Claim کی شرائط ضرور پڑھنا ضروری ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles