آئی فون 18 پرو میکس صارفین پریشان، نیٹ ورک مسائل کے حل کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری

آئی فون 18 پرو میکس صارفین پریشان، نیٹ ورک مسائل کے حل کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 18 پرو میکس کے ان صارفین کے لیے ہنگامی کیریئر اپ ڈیٹ جاری کردی ہے جو اے ٹی اینڈ ٹی نیٹ ورک پر iOS 27.2 بیٹا استعمال کر رہے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد فونز میں سامنے آنے والے نیٹ ورک مسائل کو حل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ صارفین کو فون کالز کرنے، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے اور موبائل ڈیٹا استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ بعض صارفین کے آئی فون کی اسٹیٹس بار پر نیٹ ورک سگنلز کی جگہ SOS بھی ظاہر ہونے لگا، جس سے موبائل نیٹ ورک کی سروس متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت سے قتل کی منصوبہ بندی، خاتون کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار

میڈیارپورٹس کے مطابق ایپل نے متاثرہ صارفین کے لیے کیریئر اپ ڈیٹ ورژن 72.0.3 متعارف کرایا ہے۔ اس سے قبل iOS 27.0 استعمال کرنے والے ڈیوائسز کے لیے ورژن 72.1 جاری کیا گیا تھا، جبکہ iOS 27.2 بیٹا پر چلنے والے فونز ورژن 72.0.2 استعمال کر رہے تھے۔

ایپل اس سے پہلے بھی iOS 27.0.1 کے ساتھ کیریئر اپ ڈیٹ جاری کر چکا ہے تاکہ نیٹ ورک کا یہ مسئلہ مزید ڈیوائسز تک نہ پھیلے۔ تاہم، میڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ایسے فونز جن میں نیٹ ورک سروس مکمل طور پر بند ہوچکی تھی، انہیں دوبارہ فعال کرنے کے لیے ہارڈویئر تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مسئلہ بظاہر امریکی مارکیٹ میں آئی فون 18 پرو میکس کے مخصوص صارفین تک محدود ہے۔ آئی فون 18 پرو اس مسئلے سے متاثر نہیں ہوا۔ اس کی ممکنہ وجہ دونوں ماڈلز میں استعمال ہونے والے مختلف موڈیمز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو میں ایپل کا C2 موڈیم، جبکہ امریکی مارکیٹ کے آئی فون 18 پرو میکس میں کوالکوم موڈیم استعمال کیا گیا ہے۔

 یہ اپ ڈیٹ نیٹ ورک کے مسائل سے متاثرہ صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ آیا اس سے ان تمام فونز کا مسئلہ حل ہوجائے گا جن کی نیٹ ورک سروس مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔

editor

Related Articles