سیلاب کی تباہی کے بیچ امید کی کرن، 6 سالہ بچی زندہ بچ گئی

سیلاب کی تباہی کے بیچ امید کی کرن، 6 سالہ بچی زندہ بچ گئی

نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے اپنی راہ میں آنے والی ہر چیز کو شدید نقصان پہنچایا، تاہم ملبے کے ڈھیر سے 6 سالہ بچی کے زندہ ملنے کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے ضلع رسووا میں تباہ کن سیلاب کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ تلاش کے دوران آرمڈ پولیس فورس کے اہلکاروں کو ملبے کے اندر سے کسی کے رونے کی انتہائی مدھم آواز سنائی دی، جس پر انہوں نے فوری طور پر اس مقام پر تلاش اور کھدائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ڈاک ٹکٹ یا اربوں کا خزانہ؟ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

ریسکیو اہلکاروں کی کوششوں کے بعد ملبے کے نیچے سے ایک 6 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔بچی کو بحفاظت ملبے سے نکالنے کے بعد ابتدائی طبی امداد کے لیے تیمورے میں قائم آرمڈ پولیس فورس کی بارڈر آؤٹ پوسٹ منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں بچی کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہے۔

تباہی کے اس ہولناک منظر میں ملبے سے بچی کے زندہ ملنے کے واقعے نے ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کو بھی حیران کردیا۔ بچی کی بازیابی کو اس بڑے سانحے کے درمیان امید کی ایک کرن قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles