ایک ڈاک ٹکٹ یا اربوں کا خزانہ؟ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

ایک ڈاک ٹکٹ یا اربوں کا خزانہ؟ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ میں ایک ایسا نایاب ڈاک ٹکٹ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کی قیمت جان کر دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکا کے شمالی ساحل پر واقع برطانوی گیانا میں 1856 میں جاری ہونے والا یہ منفرد ڈاک ٹکٹ ون سینٹ مجینٹا دنیا کے نایاب ترین اور قیمتی ڈاک ٹکٹوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس نایاب ڈاک ٹکٹ کی قیمت 25 کروڑ سے زائد چیک کرونا، یعنی تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب 32 کروڑ 75 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں شارک کا خوفناک حملہ، خاتون نے مکے مار کر جان بچالی

اس تاریخی ڈاک ٹکٹ کو پراگ کے ٹاؤن ہال میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی نمائش کا مرکزی حصہ بنایا گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے نایاب ڈاک ٹکٹ اور تاریخی اشیا نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ نمائش میں امریکا کا مشہور انورٹڈ جینی ڈاک ٹکٹ بھی شامل ہے، جبکہ 1840 میں جاری ہونے والے دنیا کے پہلے ڈاک ٹکٹ پینی بلیک کا 12 ٹکٹوں پر مشتمل ایک نایاب بینڈ بھی دیکھنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نمائش میں رکھی گئی تمام نایاب اشیا کی مجموعی مالیت تقریباً ایک ارب چیک کرونا ہے۔ یہ نمائش 6 ستمبر تک جاری رہے گی، جہاں شائقین ڈاک ٹکٹوں کی دنیا کے ان نایاب خزانوں کو قریب سے دیکھ سکیں گے۔ ون سینٹ مجینٹا کو دنیا کے سب سے منفرد ڈاک ٹکٹوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور اس کی تاریخی اہمیت کے ساتھ اس کی انتہائی محدود دستیابی نے اسے جمع کرنے والوں کے لیے ایک قیمتی خزانہ بنا دیا ہے۔

editor

Related Articles